78

ٹرمپ کا ریپبلکن اجلاس میں فرانسیسی صدر میکرون کا طنزیہ مذاق

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا طنزیہ انداز میں مذاق اڑاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دھمکی کے بعد فرانس نے ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ قبول کر لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر کو واضح پیغام دیا تھا کہ اگر پیر تک امریکا کی تمام شرائط تسلیم نہ کی گئیں تو فرانس سے آنے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق اس دھمکی کے بعد صدر میکرون نے فوری طور پر پسپائی اختیار کر لی اور کہا کہ “ڈونلڈ ٹرمپ، آپ جو چاہیں گے وہی ہوگا، بس عوام کو مت بتانا۔” امریکی صدر نے یہ بات ہنستے ہوئے اور طنزیہ انداز میں بیان کی۔

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ صرف فرانس ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک نے بھی ابتدا میں امریکی مطالبات ماننے سے انکار کیا، تاہم چند ہی منٹوں میں انہوں نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد سفارتی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ فرانس یا دیگر ممالک کی جانب سے تاحال ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں