69

روسی تیل کی خریداری پر بھارت کے خلاف 500 فیصد ٹیرف، ٹرمپ کی بل کی حمایت

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے والے ممالک کے خلاف سخت تجارتی اقدامات سے متعلق بل کی حمایت کر دی ہے، جس کے تحت بھارت پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانے کی تجویز شامل ہے۔

مجوزہ بل میں روس کے بڑے تجارتی شراکت داروں، جن میں بھارت، چین اور برازیل شامل ہیں، کو روسی تیل اور توانائی مصنوعات کی خریداری پر بھاری محصولات عائد کرنے کی شقیں رکھی گئی ہیں۔ بل کا مقصد روس پر معاشی دباؤ بڑھانا اور یوکرین جنگ کے تناظر میں اس کی آمدن کے ذرائع محدود کرنا بتایا جا رہا ہے۔

ریپبلکن سینیٹرز کا کہنا ہے کہ اس بل پر ووٹنگ آئندہ ہفتے ہو سکتی ہے، جبکہ ٹرمپ کی حمایت سے اس قانون سازی کو سیاسی سطح پر مزید تقویت ملنے کا امکان ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو روسی تیل خریدنے والے ممالک کو امریکی منڈی میں بھاری تجارتی پابندیوں اور اضافی محصولات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے عالمی توانائی منڈی اور تجارتی تعلقات پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں