69

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی کچے کے ڈاکوؤں کے لیے بڑی پیشکش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کچے میں ڈاکوؤں کو بڑی پیشکش دیتے ہوئے کہا سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ لیکر انہیں اس کی رقم دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو نے گفتگو کرتے ہوئے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن اور اہم حکمت عملی کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اب کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرے گی۔

آئی جی سندھ نے ڈاکوؤں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوسرنڈر کرتے ہیں تو ان کی جان بچ جائےگی اور سرنڈر کرنے والے ڈاکو عدالتوں سے ریلیف لے سکتے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے پیشکش کی کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ لیکر انہیں اس کی رقم دیں گے اور خبردار کیا کہ جو ڈاکوسرنڈر نہیں کرتے تو سختی کیساتھ ان سےنمٹاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں