61

رضا پہلوی نے ایران میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

ایران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کے سابق شاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے اور جلاوطن اپوزیشن رہنما رضا پہلوی نے اسلامی جمہوری حکومت اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔

رضا پہلوی کی جانب سے جاری کی گئی کال میں ایرانی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ نظام کے خلاف متحد ہوں اور ملک بھر میں منظم احتجاجی مظاہرے کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کا موجودہ اسلامی جمہوری نظام عوام کی امنگوں کی عکاسی نہیں کرتا اور اب تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

جلاوطن رہنما کے مطابق یہ احتجاج ملک کے مختلف شہروں میں بیک وقت شروع کیا جائے گا، اور اس کا مقصد عوامی دباؤ کے ذریعے موجودہ حکمران نظام کو چیلنج کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق رضا پہلوی کی کال کے بعد حکومت مخالف سرگرمیوں میں تیزی کا امکان ہے اور یہ ایران میں پہلی بار ایک منظم قومی سطح کی احتجاجی تحریک قرار دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں