ایم ڈبلیو ایم گجرات میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے پُرامن قافلے پر حملے کی شدید مذمت۔

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس عحدت مسلمین سندھ جے رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے گجرات میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے پُرامن قافلے میں شامل گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی مذمت کرتےبوئے کہنا تھا کہ یہ بزدلانہ اور قابلِ مذمت کارروائی نہ صرف آئینی جدوجہد پر حملہ ہے بلکہ ملک میں پُرامن سیاسی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کی کھلی کوشش بھی ہے۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے یے کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا قائدِ وحدت سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے واضح احکامات پر لبیک کہتے ہوئے تحریک اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ صوبہ بھر میں قیادت کی ہدایات کے مطابق منظم، پُرامن اور آئینی دائرۂ کار میں رہتے ہوئے اپنا لائحۂ عمل جاری رکھا جائے گا۔ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی، جبر یا خوف تحریک کو اپنے اصولی مؤقف اور آئینی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔انہوں نے کہا تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی جانب سے جاری احتجاج میں شامل تمام کارکنان اور عوام سے اپیل کرتے ییں کہ صبر، اتحاد اور پُرامن طرزِ عمل کو برقرار رکھتے ہوئے آئین اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں