کراچی(ایچ اراین ڈبلیو) بلڈنگ انسپیکٹر ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالا نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبریں بالکل من گھڑت ہیں اور ان کا مقصد ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
ضیاء الرحمن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تقریباً تین سال سے گھر پر اپنے بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں اور کسی ادارے یا افراد کے کسی اچھے یا برے عمل سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد آرائیں کے خلاف جو الفاظ ان سے منسوب کیے گئے ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف جلد قانونی کارروائی کی جائے گی اور صحافت کے پیشے کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے صحافی نہیں ہیں۔ ضیاء الرحمن نے آخر میں کہا کہ اگر کسی کو ان سے کوئی بات کرنی ہو تو براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


