69

المناک حادثے میں جاں بحق چار بھائیوں کی تدفین، خاندان غم میں ڈوبا

دبئی(ایچ آراین ڈبلیو)دبئی کے القصیص قبرستان میں آج 6 جنوری 2026 کو کیرالہ سے تعلق رکھنے والے عبداللطیف اور رکسانہ کے چار معصوم بیٹوں — اشعز (14 سال)، امار (12 سال)، ازام (8 سال) اور ایاش (5 سال) — کو ایک ساتھ دفن کیا گیا۔ جنازے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

والد عبداللطیف ویل چیئر پر اور والدہ رکسانہ ایمبولینس میں اپنے بچوں کو آخری دیدار کے لیے موجود تھیں، جس منظر نے ہر دل کو رنج زدہ کر دیا۔

حادثے میں جاں بحق خاندان کی ملازمہ بشریٰ (48-49 سال) کی لاش بھی کیرالہ بھیج دی گئی، جہاں آج ان کی تدفین ہوئی۔ والدین اور ان کی واحد زندہ بچی عزہ (10 سال) ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور خطرے سے باہر بتائے جا رہے ہیں۔

یہ المناک حادثہ اس خاندان کے لیوا فیسٹیول سے واپسی کے دوران ابوظہبی-دبئی ہائی وے پر پیش آیا۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پس ماندگان کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں