چادر میں لپٹی ہوئی خاتون کی لاش کی شناخت، شوہر کا اغوا اور قتل کا الزام

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو کراچی صنعتی ایریا میں یکم جنوری کو کچرا کنڈی کے قریب سے چادر میں لپٹی ہوئی نامعلوم خاتون کی لاش کو شناخت کر لیا گیا۔ مقتولہ کی شناخت 36 سالہ آسیہ زوجہ جوار کے نام سے ہوئی، جو سہراب گوٹھ کی رہائشی تھی۔

مقتولہ یکم جنوری کو گھر سے نازک نامی شخص کے ہمراہ گئی تھی اور اس کے بعد سے لاپتہ تھی۔ اس کے شوہر جوار نے 6 جنوری کو سہراب گوٹھ تھانے میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

چھیپا سرد خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوہر نے بتایا کہ ایکم جنوری کو وہ اپنے کام پر گیا ہوا تھا اور اس کی بیوی اپنے دو بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی۔ اس دوران نازک ہاشمی نامی شخص نے فون کر کے آسیہ کو باہر آنے کا کہا، جس پر وہ اپنے بچوں کو گھر میں چھوڑ کر نازک کے ساتھ چلی گئی۔

شوہر کے مطابق، نازک ہاشمی ایوب گوٹھ میں چلنے والے لنگر پر کام کرتا ہے اور اس نے آسیہ کو پہلے بھی دھمکی دی تھی کہ دوستی نہ کرنے کی صورت میں اسے اغوا کر لیا جائے گا۔ مدعی جوار کا دعویٰ ہے کہ نازک نے اپنی بہلا پھسلا کر آسیہ کو اغوا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں