70

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں میں اردو میں تقاریر کی ہدایت

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں ہونے والی تقریبات کے دوران اردو زبان کو ترجیح دی جائے اور تمام تقاریر قومی زبان اردو میں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک تقریب میں وائس چانسلر کی جانب سے انگریزی میں کی گئی تقریر انہیں بالکل پسند نہیں آئی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صوبے کی تمام جامعات کو واضح ہدایت جاری کر دی ہے کہ چونکہ اردو ہماری قومی زبان ہے، اس لیے سرکاری اور تعلیمی تقریبات میں تقاریر اردو میں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات دوسری مرتبہ دہرا رہے ہیں اور اگر اس پر عمل نہ ہوا تو آئندہ سخت ردِعمل دیا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ قومی زبان کے فروغ سے نہ صرف تعلیمی ماحول میں یکسانیت آئے گی بلکہ طلبہ اور اساتذہ میں بھی رابطے اور فہم میں بہتری پیدا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں