66

کراچی: گھروں میں واردات کرنے والے ڈاکوؤں اور ماسیوں کی فہرست جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے کرمنلز کا ریکارڈ جاری کیا ہے، پنک بک ڈیفنس کے علاقے میں وارداتیں والے والی ماسیوں پر مشتمل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلوبک کا ریکارڈ لوٹ مار کرنے والے گروہ پر مشتمل ہے جس میں شامل کرمنلز گھر میں ڈکیتیاں کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلو بک میں وارداتیں کرنے والے 270 ملزمان کو شامل کیا گیا ہے، وارداتیں کرنے والی 154 ماسیوں کے نام اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلوں میں وارداتیں کرنے والی ماسیوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جبکہ فہرست میں ڈیفنس میں گھروں میں وارداتیں کرنے والے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں