55

امریکا میں تاریخ رقم: کیمبرج میں پہلی بار 2 پاکستانی مسلمان میئر اور ڈپٹی میئر منتخب

کیمبرج، میساچوسٹس(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں دونوں عہدوں پر پاکستانی نژاد مسلمان نوجوان منتخب ہو گئے۔

5 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں کراچی کی سنبل صدیقی کو 2026 کے لیے کیمبرج سٹی کی میئر منتخب کیا گیا، جبکہ بورے والا کے برہان عظیم کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔

سنبل صدیقی وکیل ہیں اور امریکا میں سیاسی میدان میں سرگرم عمل رہی ہیں۔ وہ پہلی بار 2017 میں کیمبرج کونسل کے لیے منتخب ہوئی تھیں اور 2020 سے 2024 تک دو بار کیمبرج کی میئر رہ چکی ہیں۔ ان کی مسلسل تیسری بار میئر بننے سے میساچوسٹس کی تاریخ میں سنبل صدیقی کیمبرج کی پہلی مسلمان اور ایشیائی خاتون میئر بن گئیں۔

دوسری جانب برہان عظیم، جو پروفیسر منیر چوہدری کے بیٹے ہیں اور ایم آئی ٹی یونیورسٹی بوسٹن سے انجینئر ہیں، اس سے قبل کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین کونسلر کے طور پر منتخب ہو چکے ہیں۔ دوسری بار کونسلر منتخب ہونے کے بعد وہ کم عمر ترین ڈپٹی میئر بھی بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں