نصیرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے دو فٹ کا حصہ شدید نقصان پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ نصیرآباد کے علاقے میں پیش آیا اور دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کے اس حصے کو نقصان ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر تمام ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام نے علاقے میں حفاظتی نگرانی بڑھا دی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ دھماکے کے اصل اسباب اور ممکنہ ملوث عناصر کی نشاندہی کی جا سکے۔


