کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کر دی، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹیم کو انڈیا میں کھیلنے میں خطرہ ہے اور ان کے تمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا میں کروائے جائیں۔
آئی سی سی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ بنگلہ دیش یا تو انڈیا میں آ کر میچز کھیلے گا یا اگر یہ ٹیم انڈیا میں نہیں کھیلتی تو اپنے پوائنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔
بین الاقوامی کرکٹ حلقوں میں آئی سی سی کی اس فیصلہ سازی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ سیاسی دباؤ کے باعث کھیل کے عالمی ایونٹس پر غیر ضروری اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کے لیے بنگلہ دیش نے حفاظتی وجوہات کا حوالہ دیا تھا، لیکن آئی سی سی نے اپنی پالیسی کے مطابق یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔


