63

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان: سال 2025 میں دہشت گردی کے خلاف 75,175 آپریشنز، 1,235 پاکستانی شہید

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سال 2025 کے دوران پاکستان کی مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پیرا ملٹری یونٹس، انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف غیر معمولی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر مختلف نوعیت اور پیمانے کے 75,175 آپریشنز کیے گئے، جن کا مقصد شہریوں کے تحفظ، دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے اور اندرونی سلامتی کو برقرار رکھنا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اجاگر کرنا ہے اور اس پر فوکس برقرار رکھا جائے۔

سال 2025 میں دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے آپریشنز میں 1,235 پاکستانی شہید ہوئے جبکہ 5,397 دہشت گردانہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلینز کی مجموعی شہادتیں 1,235 تک پہنچیں، اور خود کش دھماکوں کے 27 واقعات پیش آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار ریاست اور عوام کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط اور مستقل کوشش کی عکاسی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں