129

پاکستان میں نایاب غیرملکی مچھلی حملہ آور، خطرے کی گھنٹی بج گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فش ہاربر پر نایاب غیر ملکی مچھلی کی آمد پر ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے حملہ آور مچھلیاں آبی حیات اور ماہی گیری کی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر کے قریب آبی ذخیرے سے ایمازون سیل فن کیٹ فش برآمد ہوئی ہے غیر مقامی حملہ آور مچھلی سندھ اور جنوبی پنجاب میں پھیل چکی ہے۔

ایمازون سیل فن کیٹ فش مقامی آبی حیات اور ماہی گیری کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایمازون سیل فن کیٹ مچھلی موٹے اور مضبوط جسم، ہڈیوں کی پلیٹوں سے ڈھکی جلد رکھتی ہے۔

یہ بنیادی طور پر لاطینی امریکا کی مقامی نسل ہے تاہم دنیا بھر میں ایکویریم مچھلی کے طور پر مقبول ہے۔ مچھلی غلطی سے پاکستان کے قدرتی آبی ذخائر میں داخل ہوئی اور اب سندھ اور جنوبی پنجاب میں تیزی سے پھیل چکی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 26 غیر ملکی مچھلیوں کی اقسام حملہ آور ہیں جو مقامی نسلوں کو خوراک اور جگہ سے محروم کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں