61

ایران میں مظاہروں پر ٹرمپ کی دوبارہ دھمکی، مزید ہلاکتیں ہوئیں تو امریکہ ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے

واشنگٹن/تہران(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکہ اس پر ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے۔

ایران میں مظاہرے اب دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں اور عوام مہنگائی، اقتصادی بحران اور ایرانی ریال کی شدید گراوٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ایرانی حکومت مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رکھتی ہے تو واشنگٹن شدید ردعمل دے گا۔

ایران میں یہ مظاہرے 28 دسمبر کو تہران میں دکانداروں کی ہڑتال کے بعد شروع ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کم از کم 12 افراد بشمول سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مظاہرے حجم اور شدت کے لحاظ سے گزشتہ کئی برسوں کے سب سے بڑے مظاہروں میں شامل ہیں، جو 2022-2023 میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی تحریک سے بھی بڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں