لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)شدید دھند کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی چند ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
قراقرم ایکسپریس (42-ڈاون) کراچی کے لیے سہ پہر 3 بجے کی بجائے ایک گھنٹے کی تاخیر سے شام 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔
پاک بزنس ایکسپریس (34-ڈاون) کراچی کے لیے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے چار گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر سے رات 8 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔
کراچی ایکسپریس (16-ڈاون) شام 6 بجے اپنے مقررہ وقت پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ نے کہا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے اسٹیشنوں پر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت موجود رہے گا۔
ریلوے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ کریں۔


