73

کراچی: ماڈل کالونی، کھوکھر آپارٹمنٹ بس اسٹینڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف اہم بیٹھک 5 جنوری کو ہوگی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی ڈسٹرکٹ کے ماڈل کالونی سب ڈویژن میں **کھوکھر آپارٹمنٹ بس اسٹینڈ / ڈاکخانہ بس ڈپو** پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف ایک اہم اجلاس 5 جنوری کو منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس **مریم ریزیڈنسی اور اسٹار موبائل مال و ہائیٹس** لانچ کرنے والی قبضہ مافیا کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو تحریری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس سے دو دن قبل تمام سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ قبضہ مافیا نے **کھوکھر آپارٹمنٹ بس ڈپو/ٹرمینل** پر غیر قانونی قبضہ کر کے وہاں مریم ریزیڈنسی، اسٹار موبائل مال اور ہائیٹس لانچ کیا تھا۔ بس ٹرمینل پر قبضے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد **سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن** نے نوٹس لیا۔

ماڈل کالونی ٹاؤن کے چیئرمین **ظفر خان** نے کمشنر کراچی، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی رینجرز اور وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر بس ڈپو پر قبضے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں، ممبر صوبائی اسمبلی **شارق جمال** نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں بھی کھوکھر آپارٹمنٹ بس ڈپو پر قبضے کا معاملہ اٹھایا۔

سینئر صوبائی وزیر **شرجیل انعام میمن** نے چار دن قبل لائیو میڈیا ٹاک میں واضح کیا کہ سرکاری زمین کسی کے لیے فری فار آل نہیں ہے اور بس ڈپو پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں