کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ گلشن معمار کی حدود سے لاپتہ ہونے والی مسمات فریال دختر محمد عابد زوجہ علی رضوی کو لاپتہ ہوئے کئی ماہ گزر گئے۔ واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے باجود پولیس فریال کو بازیاب کرانے میں ناکام۔
متاثرہ شخص کے مطابق واقعہ کے وقت وہ اپنی تینوں بیٹیوں کے ساتھ بولٹن مارکیٹ میں کپڑے لینے گیا ہوا تھا واپس آیا تو رات 10 بجے کے قریب واپس آیا تو گھر میں کنڈی لگی ہوئی ہو میری بیوی فریال گھر میں موجود نہیں تھی۔ واقعہ کی اطلاع مقامی تھانہ کی دی گئی تاہم پولیس بازیاب کرنے میں ناکام ہے۔ متاثرہ شخص کی درخواست ہے کہ برائے مہربانی فریال کی تلاش میں مدد فراہم کی جائے۔ اگر کہیں نظر آئے تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔


