83

بچیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کےلیے کوئی رعایت نہیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کےلیے کوئی رعایت نہیں ہے-وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی یونیورسٹی کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد کراچی پولیس کی کارروائی پر اظہار اطمینان کیا، انھوں نے کراچی یونیورسٹی کیس میں بروقت کارروائی کرنے پر پولیس کی تعریف بھی کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائےگا، ہراساں کرنیوالوں کےلیے کوئی رعایت نہیں، تعلیمی اداروں میں طالبات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ قانون خواتین کو ہراساں کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹےگا، وائرل ویڈیو کیس میں ملزم کی گرفتاری قابل تحسین اقدام ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس نے فوری ایکشن لے کر قانون کی بالادستی قائم کی، شہریوں کے تحفظ کےلیے پولیس کی فوری کارروائی قابل ستائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں