بااثر شخص نے بھیڑ کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی، مالکان نے پریس کلب میں احتجاج کیا

گھوٹکی(ایچ آراین ڈبلیو)آفتاب کالونی میں ایک بااثر شخص نے اپنی زمین پر گھاس کھانے والی بھیڑ کی ٹانگ وحشیانہ طریقے سے کلہاڑی سے کاٹ دی۔

واقعے کے بعد بھیڑ کے مالک سجن شر اور خادم شر احتجاج کے لیے پریس کلب پہنچے اور مظاہرہ کیا۔ سجن شر نے بتایا کہ بااثر شخص بانو سانگی نے اپنی زمین پر گھاس کھانے کے الزام میں بھیڑ پر یہ ظلم ڈھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو اطلاع دی گئی تھی، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں