75

کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھ کی کٹائی پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت روڈ کٹنگ پر 2 ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سڑکوں اور فٹ پاتھ کی کٹائی پر پابندی دو مارچ تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی کھدائی روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق یوٹیلٹی سروس اداروں، افراد، تمام ترقیاتی منصوبوں پر بھی ہوگا۔

سندھ حکومت کی اجازت، ٹریفک پولیس کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنے والوں کو استثنیٰ ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی اور مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں