تہران(ایچ آراین ڈبلیو)خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر ایران نے ملک بھر میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کر دی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایران نے تمام سرکاری و عوامی پروگرام فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے جنگی طیاروں اور دیگر عسکری ساز و سامان کو الرٹ کر دیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی کے بعد ایرانی فوج نے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں، جبکہ دفاعی نظام کو بھی اعلیٰ ترین سطح پر فعال کر دیا گیا ہے۔
آئندہ چند گھنٹوں میں امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث ایرانی فورسز کو مکمل تیاری کے ساتھ الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال نہایت حساس رخ اختیار کر چکی ہے، اور کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی پورے مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی اور امن کے لیے سنگین نتائج پیدا کرسکتی ہے۔


