95

رجب بٹ کیس: مقدمہ درج نہ کرنے پر وکلا کا ایس ایچ او پر مبینہ تشدد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نامور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کیس میں وکلا نے ایس ایچ او سٹی کورٹ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 30 سے 40 وکلا نے تھانے میں ایس ایچ او سٹی کورٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا، رجب بٹ کیس میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق رجب بٹ کیس میں مقدمہ درج ہونے کے بعد وکلا مشتعل تھے۔

وکلا نےمؤقف اختیارکیا کہ ایس ایچ او سٹی کورٹ کو کہا تھا کہ ہماری طرف سے بھی مقدمہ درج کرو لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔گزشتہ روز یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہوئے تھے جہاں وکلا کے ایک گروپ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

رجب بٹ اپنے خلاف درج مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلیے عدالت میں پیش ہوئے تھے، جیسے ہی وہ عدالت کے احاطے میں داخل ہوئے تو وکلا نے ان پر حملہ کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ رجب بٹ پر جسمانی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے جبڑے اور منہ پر زخم آئے اور خون بہنے لگا جبکہ کپڑے پھاڑ دیے گئے، یوٹیوبر کے وکلا نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تھی۔

عدالتی عملہ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور کشیدہ صورتحال کے بعد حملہ آوروں کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے جبکہ انہون نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں