63

پاکستان اور اٹلی کے درمیان ساڑھے دس ہزار نوکریوں اور امیگریشن کا کوٹہ معاہدہ ہوگیا

میلان (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور اٹلی کے درمیان ہونے والا کوٹہ معاہدہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کا ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔ اس معاہدے کے تحت اٹلی نے آئندہ تین برسوں میں پاکستانی شہریوں کے لیے 10,500 ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا ہے، جس کا مقصد قانونی، محفوظ اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

یہ کوٹہ ہر سال 3,500 ورکرز پر مشتمل ہوگا، جس میں موسمی اور غیر موسمی دونوں طرح کی نوکریاں شامل ہیں۔ پاکستانی ورکرز کو زراعت، ہاسپیٹیلٹی، صحت، تکنیکی شعبوں اور دیگر مہارتوں میں کام کرنے کے مواقع ملیں گے۔

یہ معاہدہ نہ صرف غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ شکنی کرے گا بلکہ پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کو عالمی منڈی تک رسائی بھی دے گا۔

امید ہے اس معاہدے سے ڈنکی لگانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی

اور پاکستان کو زرمبادلہ کی صورت میں ترقی کا موقع ملے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں