راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جمعرات کے روز اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے عسکری اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ “فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور بدلتی ہوئی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔”


