اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ اب تک 14 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔ افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ آخری غیر قانونی شہری کی واپسی تک جاری رہے گا۔ متعدد ڈیڈ لائنز کے باوجود اب تک بہت سے افغان باشندے واپس نہیں گئے۔
انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے (NCCIA) نے پاکستان میں غیر ملکی شہریوں سے غیر قانونی پانچ ہزار انٹرنیشنل سمز قبضے میں لے لی ہیں۔ کہا جو بھی غیر ملکی شخص کسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
طلال چوہدری نے بتایا کہ وادی تیراہ آپریشن پر وزارت داخلہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نیشنل ایکشن پلان کے تحت آن بورڈ ہیں۔


