واشنگٹن / پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو) امریکی جریدے **فارِن پالیسی** کے تازہ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ **صدر ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان بڑی کامیابی کے ساتھ ’وِنر‘** جبکہ **بھارت واضح طور پر ’لوزر‘ قرار پایا**۔
اسی حوالے سے امریکی میگزین **دی ڈپلومیٹ** میں شائع مضمون میں پاکستان کو **عالمی توجہ کا مرکز** قرار دیا گیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا کہ **واشنگٹن میں توازن پاکستان کے حق میں پلٹ گیا** اور پاکستان نے وہ حاصل کیا جو کئی اتحادی ممالک بھی حاصل نہ کر سکے، یعنی **اعتماد اور رسائی**۔
امریکہ کے نزدیک، **پاکستان ایک بار پھر قابلِ قدر اور کارآمد شراکت دار بن گیا ہے**، جو عالمی تعلقات میں اس کی اہمیت کو مزید بڑھاتا ہے۔


