فشرمین کوآپریٹو کی چئیرپرسن کی رزاق آباد آتشزدگی کے متاثرین سے ملاقات

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن اور پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ملیر کی صدر فاطمہ مجید نے رزاق آباد میں آتشزدگی کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کے متاثرہ ماہی گیر خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرین کے گھروں، مچھلی پکڑنے کے جال ، اور دیگر سامان کا معائنہ کیا اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر فاطمہ مجید نے آتشزدگی میں زخمی ہونے والے سکندر ملاح کی عیادت کرتے ہوئے ان کی مزاج پرسی بھی کی۔ متاثر ماہی گیروں عمر ملاح، سکندر ملاح، ارشد علی، صدام حسین اور علی اکبر نے فاطمہ مجید کو بتایا کہ رات تقریباً چار بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ان کے گھر، مچھلی پکڑنے کے جال، راشن اور دیگر تمام گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔متاثرین نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح سویرے جال کندھوں پر اٹھا کر پیدل پورٹ قاسم کے قریب سمندر تک جاتے ہیں اور مچھلی پکڑ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، تاہم آتشزدگی کے بعد ان کا روزگار مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔فاطمہ مجید نے متاثرہ ماہی گیروں سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر مالی امداد فراہم کی اور متعلقہ اداروں کو فون کر کے ہدایت دی کہ متاثر خاندانوں کو فی الفور مچھلی پکڑنے کے جال اور راشن فراہم کیا جائے۔اس موقع پر پيپلزپارٹی ملیر کی سینئر نائب صدر بانو خان اور ایف سی ایس کا اسٹاف بھی چیئرپرسن فاطمہ مجید کے ہمراہ موجود رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں