سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے، تاہم کسی ادارے یا حکمران کی غلطی کی نشاندہی کرنا ہمارا حق ہے۔
سکھر میں دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری پاکستان سے وفاداری اور خلوصِ نیت کو تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوشامدی سیاست کے قائل نہیں اور ہمیشہ حق بات کریں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس قائم رہیں گے اور جماعت اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران طبقہ اکثر امریکا کی سوچ کو بغیر سمجھے اپنا لیتا ہے، حالانکہ انہیں مغرب نہیں بلکہ اسلام کی پیروی کرنی چاہیے۔


