98

نجی یونیورسٹی میں طالب علم کی خودکشی، سابق جج کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)نجی یونیورسٹی میں طالب علم محمد اویس کی خودکشی کے معاملے پر سابق جج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جسٹس (ر) محمد بلال خان کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی تفصیلی جائزہ لے کر جلد از جلد رپورٹ پیش کرے گی، تمام ڈپارٹمنٹ اور افراد کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔واضح رہے کہ یونیورسٹی آف لاہور میں طالب علم محمد اویس نے جامعہ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

طالب علم محمد اویس نے فارمیسی بلڈنگ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی جس کے بعد طلبہ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں