72

26 دسمبر کو بھی تعطیل کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 26 دسمبر کو شہر میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 26 دسمبر کو تعطیل ہوگی، انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرملکی اعلیٰ سطحی وفد کی آمد پر 26 دسمبر بروز جمعہ کو اسلام آباد شہر میں تعطیل ہوگی۔

آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اس چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 26 دسمبر کو وفاقی سرکاری ادارے کھلے رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن کا بھی کہنا ہے کہ 26 دسمبر کو وفاقی اداروں میں تعطیل نہیں ہوگی، وفاقی حکومت اور وفاقی اداروں کےلیے 26 دسمبر ورکنگ ڈے ہوگا۔

دریں اثنا سندھ حکومت کی جانب سے بھی 27 دسمبر بروز ہفتے کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، سندھ حکومت نے کہا کہ 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری، نیم سرکاری دفاتر اور مقامی ادارے بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں