والدین کے لیے اہم ہدایات: بچوں کو آن لائن حفاظت کے 3 سنہری اصول سکھائیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بچوں کی آن لائن حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے والدین کو چند بنیادی اصول سکھانے پر زور دیا گیا ہے، تاکہ وہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

سنہری اصول:

کبھی بھی ایسے افراد سے بات نہ کریں جنہیں آپ حقیقی زندگی میں نہیں جانتے۔

رازداری سب سے پہلےآن لائن کسی کے ساتھ ذاتی تصاویر، ویڈیوز یا فون نمبرز کا اشتراک نہ کریں۔

اگر کوئی بات چیت بچوں کو بے چینی، خوفزدگی یا عجیب محسوس کرائے تو فوراً والدین یا استاد کو اطلاع دیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے والدین اور بچوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ یا مشکوک سرگرمی کا سامنا ہو تو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

ایجنسی نے والدین سے کہا ہے کہ بچوں کو ان اصولوں کی تربیت دینا ان کی آن لائن حفاظت کے لیے ضروری ہے اور یہ اقدام سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں