لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں سے وابستگی کے بعد 2008 سے 2018 تک پیپلز پارٹی میں خدمات انجام دیں اور 2020 میں دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے میاں منظور وٹو کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا پیغام دیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل، 17 دسمبر بروز بدھ، حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں دو بجے ادا کی جائے گی۔


