77

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی سڈنی کے ہیرو احمد ال احمد سے ہسپتال میں ملاقات

سڈنی(ایچ آراین ڈبلیو)آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ہیرو احمد ال احمد سے ہسپتال میں ملاقات کی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ احمد ال احمد واقعی آسٹریلیا کے ہیرو ہیں، جنہوں نے دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا اور بونڈی بیچ پر دہشت گرد کو غیر مسلح کر کے بدترین صورتحال میں بہادری کی مثال قائم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بہادر افراد کی بدولت ہم ملک کے بہترین لوگ دیکھتے ہیں اور ہر آسٹریلوی کی جانب سے احمد ال احمد کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں