واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی تفتیشی اداروں نے کیلیفورنیا میں سالِ نو کی شب پر ہونے والے پانچ بم دھماکوں کے منصوبے کو ناکام بنایا اور پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایف بی آئی نے جنوبی کیلیفورنیا میں بیک وقت چار حملوں کے لیے دیسی ساختہ بم تیار کرنے والے افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق یہ گرفتاریاں لاس اینجلس کے مشرق میں واقع صحرائی علاقے لوسرن ویلی میں عمل میں آئیں۔
گرفتار ہونے والوں میں 30 سالہ آڈری ایلیین کیرول، 32 سالہ زیکری آرون پیج، 24 سالہ ڈینٹے گیفیلڈ اور 41 سالہ ٹینا لائی شامل ہیں۔ ان تمام افراد پر سازش کرنے اور تباہ کن آلات رکھنے سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن پر سخت سزائیں ہو سکتی ہیں۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایا کہ یہ گروہ لاس اینجلس میں پانچ مختلف مقامات پر بم حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ان کے مطابق پانچواں فرد نیو اورلینز میں ایک الگ حملے کی تیاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


