83

حج 2026: عازمین کو حجازِ مقدس میں گھر سے گھر تک سہولیات فراہم کی جائیں گی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے انتظامات کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان سے جانے والے عازمین حج کو حجازِ مقدس میں ہر ممکن سہولت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق عازمین حج کو پاکستان سے روانگی سے لے کر وطن واپسی تک مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔ ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت خدام الحجاج عازمین کے ساتھ موجود ہوں گے، اور سعودی عرب پہنچنے کے بعد بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہر مرحلے پر رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

سہولیات میں عبادات کی ادائیگی، رہائش، مقامی ٹرانسپورٹ، راستوں کی رہنمائی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری مدد شامل ہوگی۔ بیماری یا طبی ایمرجنسی کی صورت میں بھی معاون عملہ عازمین کی مکمل مدد کرے گا۔ وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے مجموعی طور پر 880 خدام الحجاج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں