64

جرمنی نے افغان پناہ گزین پروگرام فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا

برلن(ایچ آراین ڈبلیو)جرمنی کی حکومت نے افغان پناہ گزین پروگرام فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور سنگین سکیورٹی خطرات کے باعث کیا گیا۔

جرمن میڈیا کے مطابق، جرمنی نے 640 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، افغان طالبان کی شدت پسندانہ پالیسیوں نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کیا ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ 2024 میں جرمنی نے 28 جبکہ 2025 میں 81 مجرمانہ کارروائیوں پر افغان باشندوں کو ملک بدر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں