نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے عالمی اتحاد ‘پیکس سیلیکا’ سے نکال دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے اس بے دخلی پر شدید سوالات اٹھائے اور اسے مودی حکومت کی عالمی سطح پر گراوٹ قرار دیا ہے۔
بھارتی اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مئی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست اس رسوائی کی اہم وجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 مئی کے بعد امریکا کی جانب سے بھارت کو پیکس سیلیکا سے نکالنا حیران کن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ‘پیکس سیلیکا’ کا مقصد قابل اعتماد اتحادیوں کے ساتھ محفوظ سلیکون سپلائی چین قائم کرنا ہے۔


