اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتیں 5.90 فیصد تک کم کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 10.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔


