مریم نواز شریف کا سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی پر پیغام، بہادر بچوں کو خراج تحسین

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں کی عظیم قربانی کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی بہادری کی روشن مثال ہے۔

وزیراعلیٰ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی پر خصوصی پیغام میں اے پی ایس کے بہادر بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے والدین اور خاندان والوں کو بھی سلام پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک کا مستقبل روشن ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں