وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی سربراہی میں ہیپاٹائٹس سی اور ذیابیطس کے منصوبوں پر اجلاس

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی صدارت میں پروفیسر سعید اختر سے ملاقات ہوئی، جس میں ہیپاٹائٹس سی اور ذیابیطس کے حوالے سے پی ایس ڈی پی منصوبے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈی جی ہیلتھ، ڈی جی ڈیولپمنٹ اور جوائنٹ سیکرٹری (ایڈمن) بھی شریک تھے۔

اجلاس کا مقصد ان بیماریوں سے نمٹنے کے لیے جاری منصوبوں کی رفتار، چیلنجز، فنڈنگ اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لینا تھا۔ پروفیسر سعید اختر نے طبی نقطہ نظر سے تفصیل سے بریفنگ دی، جبکہ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہیپاٹائٹس سی اور ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے مربوط اور فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کیا جائے اور عام شہری تک ان کے فوائد جلد از جلد پہنچائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں