چھوٹی سی نیکی نے سلمان کو آئیکون بنا دیا

2004 میں، اس نوجوان نے اپنی 13 سالہ چچازاد بہن کی ریاضی کے مضمون کو سمجھنے میں مدد کرنے کی کوشش کی، کیونکہ وہ غربت کی وجہ سے ٹیوشن لینے کی استطاعت نہیں رکھتی تھی،

اور چونکہ وہ بہت دور رہتی تھی، اس نوجوان نے فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے اس سے رابطہ قائم رکھا،

کچھ عرصے بعد، خاندان کے کچھ دیگر افراد اور مزید طالبعلموں نے بھی اس سے مدد مانگی تاکہ وہ اپنے کورسز کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں،

آسانی کئلیے سلمان نے ویڈیوز ریکارڈ کرنا شروع کیں اور انہیں یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا،

آج “سلمان خان” کے lessons سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد دنیا بھر میں تقریباً 150 ملین (15 کروڑ) افراد تک پہنچ چکی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ رضاکار نوجوانوں کی ایک ٹیم نے اس کی ویڈیوز کو کئی زبانوں میں ترجمہ کرنا شروع کر دیا،

سلمان خان 1977 میں پیدا ہوئے، وہ ایک ماہرِ تعلیم اور “خان اکیڈمی” کے بانی ہیں، جو ایک آن لائن مفت تعلیمی پلیٹ فارم ہے اور منافع کمانا اس کا مقصد نہیں ہے۔

وہ الیکٹریکل انجینئرنگ، ریاضی، اور کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری رکھتے ہیں۔

بالاخر خان نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی تدریسی ملازمت چھوڑ دیں گے اور دنیا بھر کے ان بچوں کو تعلیم دینے کے لیے مکمل طور پر ویڈیوز بنانے پر توجہ دیں گے، جو روایتی تعلیم کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے،

لگن اور اُن کے لیکچرز کو دیکھتے ہوے بل گیٹس نے انہیں 1.5 ملین ڈالر کی امداد دی، پھر گوگل نے بھی انہیں 2 ملین ڈالر کا تعاون فراہم کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں