لندن(ایچ آر این ڈبلیو) برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا ہے۔ رجب بٹ کو ویزا منسوخ ہونے کے بعد آج صبح کی پرواز کے ذریعے پاکستان بھیج دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کے خلاف پاکستان میں موجود حالیہ قانونی مقدمات کو اُن کی ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہیں کیا گیا تھا، جس پر برطانوی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔
ویزہ منسوخی کے بعد یوٹیوبر کو امیگریشن قوانین کے تحت ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔


