65

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد سوار

ماسکو(ایچ آراین ڈبلیو)روس کے آئیوانوو ریجن میں ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این-22 ٹیسٹ فلائٹ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق طیارہ منگل کے روز مرمت مکمل ہونے کے بعد چیک فلائٹ پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوا۔

سرکاری خبر رساں ادارے تاس کے مطابق طیارے میں 7 افراد سوار تھے تاہم ان کی حالت سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ غیر آباد علاقے میں گرا، جس سے کسی آبادی کو نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کے فوراً بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آئیوانوو ریجن ماسکو سے تقریباً 200 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ حادثے نے روسی فضائیہ کے حفاظتی اقدامات اور مرمتی نظام پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں