لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب بھر میں طلاق کے کیسز میں گزشتہ ایک سال کے دوران تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں لاہور نمایاں طور پر سب سے آگے ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق صرف لاہور میں 21 ہزار سے زائد طلاق کے کیسز درج ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق دیگر اضلاع میں بھی صورتِ حال تشویشناک ہے:
فیصل آباد میں 14 ہزار
شیخوپورہ میں 11 ہزار
راولپنڈی میں 10 ہزار
گجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں 8 ہزار
قصور میں 5 ہزار
ساہیوال اور اوکاڑہ میں 4 ہزار
جبکہ ننکانہ صاحب اور خوشاب میں بھی طلاق کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سماجی ماہرین کے مطابق معاشی دباؤ، خاندانی ناچاقیاں، سماجی رویّوں میں تبدیلی اور عدم برداشت اس بڑھتے ہوئے رجحان کی اہم وجوہات ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خاندانی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے آگاہی مہمات اور کونسلنگ مراکز قائم کیے جائیں۔


