ڈیرہ غازی خان: قبائلی رسم کے تحت شہری کے ہاتھ پر گرم لوہا رکھ کر جرم ثابت، جرگے کا علاقہ بدر کرنے کا حکم

ڈیرہ غازی خان (ایچ آراین ڈبلیو) قبائلی علاقے پھگلہ میں سولر پینل چوری کے الزام میں ایک شخص پر روایتی قبائلی رسم کے ذریعے جرم ثابت کرتے ہوئے جرگے نے اسے علاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پھگلہ میں مقامی رسم **“آس”** کے تحت جرگہ بلایا گیا تھا، جس میں فیصلہ دیا گیا کہ اگر ملزم بے گناہ ہے تو اس کے ہاتھ پر رکھا جانے والا گرم لوہا اسے نہیں جلائے گا۔ تاہم جب ملزم کا ہاتھ جھلس گیا تو جرگے نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے علاقہ بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔

اس واقعے پر پولیٹیکل اسسٹنٹ **امیر تیمور** نے بتایا کہ چوری کے معاملے پر جرگے کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ کے مطابق جرگے نے ملزم پر سولر پینل چوری کا الزام لگایا تھا اور بےگناہی ثابت کرنے کے لیے قبائلی رسم “آس” کا حکم دیا، جس کے تحت ملزم کے ہاتھ پر انگارہ اور گرم لوہا رکھا گیا۔ ہاتھ جلنے پر جرگے نے اسے گناہ گار قرار دے کر علاقہ بدر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں