110

افغانستان،تاجکستان سرحد پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک

تاجکستان(ایچ آراین ڈبلیو)افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ہونے والے ڈرون حملے میں تین چینی شہری ہلاک ہو گئے۔

تاجک وزارت خارجہ کے مطابق سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن افغانستان کی جانب سے تخریبی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چینی شہری سرحدی علاقے میں موجود تھے۔ تاجک حکام نے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں