86

الاسکا میں 6.0 شدت کے زلزلے سے اینکریج متاثر، سونامی کا خطرہ نہیں

انکریج(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے زلزلے نے اینکریج شہر اور آس پاس کے علاقوں کو ہلا ڈالا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5:11 بجے اینکریج سے 12 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم حکام کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز اور دیگر انفراسٹرکچر کی جانچ شروع کردی ہے جبکہ سونامی وارننگ سینٹر نے سونامی کے خطرے سے برأت ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں