120

پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے داخلہ کے درمیان اہم ملاقات، سلامتی تعاون پر معاہدہ

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سلامتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں برمی مسلمانوں کے قانونی حیثیت کے مسئلے پر بات چیت ہوئی جبکہ سعودی وزیر نے ایف سی ہیڈکوارٹر حملے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ دونوں طرف نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے تربیتی تبادلے کے پروگرام پر اتفاق کیا اور آئندہ ماہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں